سرسی :26/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)کل سرسی تعلقہ وانلی کے قریب کانمسکی کے گانجہ معاملے میں سرسی تعلقہ گلاپور کے بی جےپی لیڈر سبرامنیا نائیڈو کلیدی ملزم قرار دیاگیاہے۔
گرفتارشدہ 2ملزموں نے پوچھ تاچھ کے دوران پولس کو بتایا کہ گلاپور کے بی جے پی لیڈر سبرامنیا نائیڈو کلگھٹگی سے سرسی شہر اور دیہی علاقوں میں گانجہ سپلائی کرتاہے۔ سرسی کے وانلی قریب کے کانمسکی استھال کیری کے دولوگ سبرامنیا نائیڈو کے پاس پہنچ کر گانجہ خریدنےکی بات کہی تو نائیڈو نے کلگھٹگی کے ایک کسان کے کھیت سے گانجہ لا کر دینے کی بات کہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گانجہ مکئی جواری کے فصل کے درمیان اگایا گیا تھا۔ کاروار سے شائع ہونے کنڑا روزنامہ کراولی منجاؤ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ودھان سبھا انتخابات قریب ہونے کے دوران ایک بی جےپی لیڈر کا گانجہ فروخت کاری میں کلیدی ملزم ہونا بی جے پی لیڈران کے منہ پر طمانچہ ماناجارہاہے۔ اس بات کو لے کر تعلقہ بھر میں بحث جاری رہنے کی بات کہی ہے۔